اہم پاکستانی خبریں
ایرانی حکام نے123پاکستانی تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی سکیورٹی فورسز نے 123 پاکستانی باشندوں کو غیر قانونی راستے سے ایران میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا جو بغیر سفری دستاویزات کے ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار پاکستانی شہریوں کو راہداری گیٹ پر لیویز کے حوالے کردیا گیا ہے،مزید تفتیش لیویز کر رہی ہے۔