مشرق وسطی

ایرانی سفارت کار صیہونی جیلوں میں قید ہیں

شیعہ نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے کہا ہے کہ لبنان سے اغوا کئے گئے 4 ایرانی سفارت کار اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیرامیرعبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ لبنان سے اغوا کئے گئے 4 ایرانی سفارت کار اسرائیلی قید خانوں میں ہیں۔

پانچ جولائی انیس سو بیاسی کو صیہونی حکومت کے ایجنٹوں نے ایک دہشت گردانہ اقدام کے تحت لبنان میں چار ایرانی سفارت کاروں سید محسن موسوی، احمد متوسلیان، کاظم اخوان اور تقی رستگار مقدم کو اغوا کر لیا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے جمعے کو ان اغوا شدہ ایرانی سفارت کاروں کی یاد میں ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ثبوت و شواہد سے ثابت ہے کہ لبنان میں اغوا کئے گئے ان ایرانی سفارت کاروں کو صیہونی حکومت کے حوالے کر دیا گیا جنھیں مقبوضہ فلسطین منتقل کر دیا گیا ہے اور اس وقت وہ اسرائیلی جیلوں میں ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انیس سو بیاسی میں لبنان پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے پیش نظر کہ جو امریکا کی حمایت سے انجام پایا تھا، ایران اس دہشت گردانہ اقدام کی ذمہ دار صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو ہی سمجھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button