ایرانی عوام کی استقامت نے دشمن کو مایوس کیا ہے۔ سید ابراہیم رئیسی
شیعہ نیوز: ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت نے دشمن کو مایوس کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے کل رات ایران کے ٹیلی ویژن چینل ایک سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمنوں سے مقابلے کیلئے بہترین راستہ استقامت اور ثابت قدمی کا ہے کہا کہ دنیا اب اس جانب متوجہ ہوگئی ہے کہ تمام تر مسائل و مشکلات کے باوجود استقامت ہی بہترین راستہ ہے۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے ایرانی عوام کے خلاف منافقین کے گروہ کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف منافقین کے جرائم دہشت گرد گروہ داعش کی مانند ہیں جو عراق، شام اور دوسرے ممالک میں انجام دے رہا ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے یورپی اور مغربی ممالک کی جانب سےدہشت گرد گروہ منافقین کے ہزاروں ایرانیوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ دینے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے اس قسم کے رویے سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ ان کے سامنے انسانوں اور اقوام کی کوئی اہمیت نہیں ہے بلکہ انھیں اپنے مفادات عزیز ہیں۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ منافقین نے امریکہ،اسرائیل اور برطانیہ کی حمایت سے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں کم از کم 17 ہزار ایرانیوں کو شہید کیا۔