مشرق وسطی

ایرانی میزائل مکمل آمادہ، صہیونیوں کی ہر جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیں گے، جنرل وحیدی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی اور اس کے جواب میں سپاہ کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ ایران کی میزائل طاقت صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہے۔

جنرل وحیدی نے مزید کہا کہ لشکر اسلام نے صہیونی حکومت کو جواب دینے کے لیے وسیع تیاریاں کررکھی ہیں اور وہ دشمن کو سختی سے کچلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر صہیونی حکومت دوبارہ جارحیت کرے تو کیا قاسم بصیر میزائل استعمال کیا جائے گا، تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے دشمن کو جواب دینے کے لیے مختلف وسائل تیار کر رکھے ہیں، جنہیں دشمن کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں استعمال کیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے مشیر نے ایک اور سوال کے جواب میں کہ آیا امریکہ کی طرف سے جنگ بندی برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی اشارہ ملا ہے یا نہیں، کہا کہ ہم نے امریکہ سے سوائے تجاوز، خیانت اور بدعہدی کے کچھ نہیں دیکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button