مشرق وسطی

ایرانی نائب صدر نے خواتین قیدیوں سے متعلق مغربی میڈیا کی رپورٹس مسترد کر دیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی نائب صدر برائے امور خواتین نے مغربی میڈیا کی طرف سے جیلوں میں بند خواتین قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں کیے جانے والے دعوؤں کو یکسر من گھڑت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وہاں ہر ایک خاتون سے کافی دیر تک بات کی اور میرے ساتھ آنے والی خواتین اہلکاروں نے بھی تمام خواتین سے بات کی اور ہمیں ان کے خطوط موصول ہوئے اور ہم اب بھی ان کے مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں۔

ایرانی نائب صدر نے زور دے کر کہا کہ جنسی طور پر ہراساں کی جانے والی خواتین کے بارے میں اس طرح کے الزامات بالکل بھی درست نہیں ہیں۔

انسیہ خزعلی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدارت کے دفتر برائے خواتین کے امور کے اہلکاروں نے خواتین قیدیوں سے نجی اور خصوصی ملاقاتوں میں بات کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button