
ایران اور امریکا کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ
شیعہ نیوز: سلامتی کونسل نے ایران وامریکا سے مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران وامریکا پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔
امریکا ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کیا، اجلاس میں بحیرہ عمان میں آئل ٹینکروں پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی گئی۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکہ ایران کو دھمکا رہا ہے تو اس سے بات کیسے ہوسکتی ہے۔موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔ایرانی سفیر نے خطے کے ممالک میں بات چیت کے لیے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے معاشی اور سفارتی دباؤجاری رکھیں گے ۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس امریکہ کی درخواست پر طلب کیا گیا۔