مشرق وسطی

ایران اور وینزویلا عالمی استکبار سے نبردآزما ہیں، قالیباف

شیعہ نیوز:ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے وینزویلا کے دورے کے دوران اس ملک کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ امام خمینی (رہ) نے اپنی پوری زندگی صیہونی رژیم اور شاہی حکومت سے لڑنے کے لیے وقف کردی۔

قالیباف نے مزید کہا کہ جب ہم وینزویلا کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ بھی عالمی استکبار سے نبردآزما رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استکبار کا مستقل خطرہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ دوسرے ممالک کے عوام کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور آج ہم ان کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے حاضر ہیں۔ ایران سے وینزویلا کی پرواز 17 گھنٹے کی ہے، لیکن ہمارے دل بہت قریب ہیں۔

ایران علاقائی امن کا ضامن ہے

اس ملاقات میں وینزویلا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے اپنی دانشمند قیادت کے سائے میں جو کارنامے انجام دئے ہیں وہ کسی معجزے سے کم نہیں، گزشتہ 46 سالوں میں نہایت حکمت کے ساتھ مشکلات پر قابو پایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے دشمنوں نے پابندیوں سے لے کر جنگ تک ہر ممکن حربے استعمال کئے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ایران کو تمام شعبوں میں وینزویلا کی مکمل حمایت حاصل ہے، وینزویلا ایران کی جیت کو اپنی جیت سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جب کہ آپ سامراج (امریکہ) کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، میں آپ کے لئے جیت کی تمنا کرتا ہوں، ایران علاقائی امن کا ضامن اور خطے کی بھلائی کا ذریعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button