مشرق وسطی
ایران میں موساد کا ایک اور نیٹ ورک تباہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی انٹیلی جنس نے ملک میں موساد کا ایک اور نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے جس کا ملکی دفاعی صنعتی اداروں میں تخریب کاری کا منصوبہ تھا۔
ایران کی انٹیلی جنس منسٹری نے اپنے ایک بیانیہ میں اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے موساد کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اس کے شرپسندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو سیکیورٹی مارکیٹنگ کمپنیوں کے روپ میں ملک کے دفاعی صنعتی اداروں میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق موساد کا یہ نیٹ ورک ایران کی دفاعی صنعوں کے ساتھ کام کرنے والی پرائیویٹ نالج بیسڈ کمپنیوں کے ذریعے سے روابط پیدا کرکے اطلاعات جمع کر رہے تھے۔ایرانی انٹیلی جنس منسٹری نے ایک ایسے دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا ہے جو ملک میں داخلے کے بعد ایک حساس مرکز پر دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ رکھتا تھا۔