مشرق وسطی

ایران نے امریکی ڈرون کی دراندازی پر احتجاجی مراسلہ اقوام متحدہ کے حوالے

شیعہ نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک میں دراندازی کے بعد تباہ کئے جانے والے جاسوس امریکی ڈرون پر باضابطہ احتجاجی مراسلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حوالے کردیا ہے۔

غلام حسین دہقانی نے کہا کہ امریکی ڈرون کی دراندازی او اسے تباہ کرنے کے بعد دفترخارجہ نے صدر سلامتی کونسل اور سربراہ اقوام متحدہ کو خط لکھا جس میں منشور اقوام متحدہ کی شق 51 کے مطابق ایران نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاجی مراسلے میں یہ انتباہ بھی کیا گیا کہ اگر آئندہ ایسی دراندازی جاری رہی تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنی حدود کی حفاظت کے لئے کسی بھی دراندازی کا بھرپور انداز میں جواب دے گا۔

سنیئر ایرانی سفارت کار نے بتایا کہ امریکی حکام کا یہ دعویٰ ہے کہ ان کے جاسوس ڈرون ایرانی حدود میں نہیں تھا، جبکہ امریکہ ایسے دعوے کرنے کی پوزیشن میں نہیں کیونکہ جب ڈرون کا ملبہ نشانہ بننے کے بعد نیچے آیا تو وہ ایران کی حدود میں گرا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عالمی عدالت انصاف میں بھی یکطرفہ امریکی پابندیوں پر کیس دائر کیا تھا جس کے ردعمل میں عالمی عدالت نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں بالخصوص خوراک اور ادویات سے متعلق پابندیوں کی مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button