مشرق وسطی

ایران نے اکیلے ہی اسرائیل و امریکہ کی ناک رگڑ کر رکھدی ہے، شیخ قیس الخزعلی

شیعہ نیوز:عراقی مزاحمتی تحریک عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت ہونے کے دعویدار امریکہ اور اس کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف "شاندار فتح” پر ایرانی قیادت، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں شیخ قیس الخزعلی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تنہاء ہی نہ صرف قابض اسرائیلی رژیم اور امریکہ کا بھرپور مقابلہ کیا بلکہ وہ اس جنگ کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض صیہونی رژیم کے گھر میں منتقل کر دینے میں بھی کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، تمام شیطانی طاقتوں کا تنہا مقابلہ کرنے اور ان کی ناک رگڑ دینے میں بھی کامیاب رہا ہے بغیر اس کے کہ غاصب صیہونی رژیم، ایران میں حکومت کی تبدیلی یا ایرانی جوہری و میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے اپنے گھناؤنے مقاصد میں سے کسی ایک کو بھی حاصل کر سکے۔ عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مسلط کردہ اس جنگ کو، مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض صیہونی رژیم کے اندر منتقل کر دینے اور جنگ کے آخری لمحات تک قابض صیہونی رژیم کے اہم ترین عسکری مراکز پر کامیاب میزائل حملے جاری رکھنے کے ذریعے "شاندار فتح” حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں شیخ قیس الخزعلی نے امید ظاہر کی کہ یہ فتح، غزہ کے عوام کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت کو روکنے کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button