دنیا

ایران کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے قطر میں جنگی طیارے تعینات

شیعہ نیوز : امریکا نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں پہلی مرتبہ ایف 22 اسٹیلتھ جنگی طیارے تعینات کردیئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق واشنگٹن نے قطر میں اسٹیلتھ جنگی طیارے تعینات کیے جو ریڈار پر ظاہر ہوئے بغیر ہی رازدارانہ طور پر حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی فضائی کے سینٹرل ملٹری کمانڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایئرفورس ایف 22 ریپٹر اسٹیلتھ جنگی طیارے امریکی فورسز اور مفاد کے تحفظ کے لیے تعینات کردیئے گئے ہیں۔تاہم اس ضمن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جدید تکینکی صلاحیت سے لیس کتنے جنگی طیارے تعینات کیے گئے۔فراہم کردہ ہینڈ آؤٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطر میں العدید نامی ایئربیس پر 5 اسٹیلتھ جنگی طیارے پرواز کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کا تنازع کئی عرصے سے جاری ہے۔واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ منسوخ کیے جانے کے بعد تہران پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

بعدازاں چند روز قبل ایران کی پاسداران انقلاب نے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔پاسداران انقلاب کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کوہ مبارک نامی حصے میں ایرانی فضائیہ نے امریکی ساختہ گلوبل ہاک ڈرون کو ملک کی فضائی سرحد کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button