
اہم پاکستانی خبریں
ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، نواز شریف
شیعہ نیوز:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ آج ہم ایٹمی طاقت ہیں جب کہ ہم ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ کونسی انسانیت ہے، ہم ہمیشہ ایران کےساتھ کھڑے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جس طرح ایران پر حملے کیے، ایسے کسی بھی ملک یا کسی کے گھر پر حملہ کوئی کیسے کرسکتا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کسی کے گھر کو یوں جلایا جائے، کون سے معاشرے میں ایسا ہوتا ہے۔