
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ایران کی تاریخ سے واقف لوگ جانتے ہیں یہ قوم ہتھیار نہیں ڈالتی، رہبر معظم
شیعہ نیوز:
ایرانی کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں یہ قوم ایسی نہیں ہے جو ہتھیار ڈال دے,
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور وہ کسی بھی حالت میں کسی کی جارحیت قبول نہیں کرے گا
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں یہ قوم ایسی نہیں ہے جو ہتھیار ڈال دے۔
اس سے قبل، مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کی جارحیت کے خلاف فاتح بن کر ابھرے گا۔