دنیا

ایسا جرم کبھی نہ دوہرایا جائے,جاپان

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنے ملک کے دو شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر کی گئي ایٹمی بمباری کی پچھترویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں امریکی دہشت گردی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدری جتائي اور اس عزم کا اعلان کیا کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیار بنانے، انھیں محفوظ رکھنے یا انھیں برآمد کرنے کا کوئي ارادہ نہیں رکھتا۔

یاد رہے کہ چھے اگست سن انیس سو پینتالیس کو امریکہ کے ایک بمبار طیارے نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایک ایٹمی بم گرایا تھا اور اس کے تین ہی دن بعد دوسرے شہر ناگاساکی پر بھی ایٹمی حملہ کر دیا تھا۔ اس کے ان ایٹمی حملوں کے سبب جاپان کے سوا دو لاکھ لوگوں کی موت ہو گئي تھی جبکہ دسیوں لاکھ افراد ایٹمی تابکاری سے متاثر ہوئے تھے جس کے نتائج آج بھی ان علاقوں کے لوگوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button