
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایم ڈبلیوایم ملتان کی جانب سے غزہ میں جاری حالیہ اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینی شہداءکی یاد میں چراغاں
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے سامنے غزہ میں جاری حالیہ اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینی بچے، مرد اور خواتین کے لئے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی و ضلعی کابینہ کے رہنما، ضلعی صدر ملتان فخر نسیم، آئی ایس او کے ریجنل صدر احتشام اظہر، ضلعی صدر علی مصدق سمیت بچوں اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ آخر میں شہدائے غزہ و فلسطین کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔