مشرق وسطی

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن میں کچھ پیشرفت سامنے آئی:عباس عراقچی

شیعہ نیوز : اعلی ایرانی سفارت کار’’سید عباس عراقچی‘‘ نے ایران کیلئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام میں ترقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن میں کچھ پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے ویانا میں ایران ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے بارہویں اجلاس کے اختتام کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منعقدہ اجلاس مجموعی طور پر تعمیری اور مثبت تھا جبکہ گزشتہ اجلاسوں کی بنسبت اس میں قدرے ترقی نظر آئی ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ البتہ اس اجلاس کی کامیابیاں، اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات کو فراہم کرنے سے بہت دور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والے اجلاس میں تین یورپی ممالک نے ایران کیلئے مخصوص مالیاتی نظام انسٹکیس کے بارے میں تفصیلی وضاحتیں پیش کی ہیں۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انسٹکیس میکنزم، نفاذ کے قریب ہے اور آنے والے دنوں میں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کا عمل اسی میکنزم کے ذریعے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کے دیگر ممالک بھی انسٹکیس پر کریڈت دینے کا جائزہ لے رہے ہیں اور موجودہ صورتحال میں سارے یورپی ممالک اس میکنزم کے ذریعے ایران کیساتھ تجارت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا جمعہ کے روز ویانا مییں انعقاد کیا گیا جس میں رکن ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور ڈائریکٹرز جنرل شریک تھے۔

ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کیا جبکہ یورپی یونین کی فارن ایکشن سروس کی سیکریٹری جنرل ہلگا اشمد نشست کی صدارت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button