اہم پاکستانی خبریں

اے پی ایس، تین ہزار صفحات کی کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )سانحہ آرمی پبلک سکول، پشاور کی انکوائری کمیشن کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے، ذرائع کے مطابق تین ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ جمعرات کے روز سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں جمع کرائی گئی ہے، سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں ا یک رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا تھا ،جس نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے، اور سانحہ کی انکوائری کی سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ بھیج دی گئی ہے جو چیف جسٹس کو پیش کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے ،جس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں،101 گواہان، 31 پولیس اور دیگر افسران کے بیانات ریکارڈ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button