بحرین، اہم اجلاس کے موقع پر مشہور عالم دین کی ہڑتال
شیعہ نیوز:بحرین کے ایک شیعہ عالم دین اور اس ملک کے قید سابق رکن پارلیمنٹ شیخ حسن عیسیٰ نے عالمی بین الپارلیمانی یونین کی کانفرنس کے شرکاء کو اس ملک میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال آگاہ کرنے کے مقصد سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
مرآۃ البحرین نیوز سائٹ کے مطابق شیخ حسن عیسیٰ 9 سال سے جیل میں ہیں اور اپنی پرامن سرگرمیوں اور اصلاحات، انصاف، جمہوریت اور آزادی کے مطالبات کی وجہ سے انہیں آل خلیفہ کے کارندوں کی جانب سے مختلف قسم کے تشدد اور ایذا رسانی کا سامنا ہے۔
اس شیعہ عالم دین کی بھوک ہڑتال منامہ میں یونین آف ورلڈ کونسل کی 146ویں جنرل اسمبلی کے آغاز سے ایک روز قبل ہو رہی ہے۔
یہ جنرل اسمبلی 11 مارچ سے 15 مارچ تک منامہ میں منعقد ہونے والی ہے۔ اس کانفرنس میں 179 ممالک کے دو ہزار ارکان پارلیمنٹ اور بین الاقوامی مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔
بحرین کی تاریخ کے سب سے بڑے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ شیخ علی سلمان بھی بحرینی حکومت کی جیل میں ہیں۔ بحرین کے دیگر بہت سے نمائندوں اور رکن پارلیمنٹ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور شہریت سے محروم کردیا گیا اور بحرین سے باہر جلاوطن کر دیا گیا۔