دنیا

بحرین سے شروع ہونے والا سینچری ڈیل معاملہ شکست سے دوچار ہوجائےگا۔ اقوام متحدہ

شیعہ نیوز : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹرمائیکل لینک نے فلسطین کے بارے میں سینچری ڈیل کے معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین سے شروع ہونے والا سینچری ڈیل کا معاملہ شکست سے دوچار ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سینچری ڈیل کے جس معاملے کو سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ذریعہ پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں وہ شکست سے دوچار ہوجائےگا، کیونکہ یہ معاہدہ فلسطینی کے بنیادی اور اساسی حقوق کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھی نہیں ہے لہٰذا اس منصوبہ کی شکست یقینی ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق فلسطین اور بیت المقدس حق اور باطل کی پہچان کا معیار بن گیا ہے یہی وجہ ہے کہ عرب ذرائع ابلاغ سعودی عرب کو امریکہ کا پیروکار اور باطل پرست قراردے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button