پاکستانی شیعہ خبریں

بحرین میں علامہ شبیر حسن میثمی کی آیت الله سید عبدالله غریفی سے ملاقات

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی شیعہ رہنماء آیت الله سید عبد الله غریفی سے بحرین میں ملاقات، ملاقات میں آقای میثمی نے آیت اللہ غریفی کو پاکستان کے حالات سے مطلع کیا، نیز بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ آقای غریفی نے میثمی صاحب کے والد بزرگوار ڈاکٹر غلام حسین لاکھانی کی متحدہ عرب امارات میں عزاداری کے سلسلے میں پرخــــلوص اقدامات و دیگر خدمات کو یاد کیا اور انہیں سراہا نیز ان کیلئے دعائے خیر کی۔ اس ملاقات میں مولانا مظہر زیدی بھی علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button