مشرق وسطی
بحرین کی غداری اور صدی کی ڈیل معاملہ آل خلیفہ حکومت کو نابود کردےگا۔ امیر عبداللہیان
شیعہ نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹرحسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں بحرین کی غداری اور صدی کی ڈیل معاملہ آل خلیفہ حکومت کو نابود کردےگا۔
امیر عبداللہیان نے بحرین کے وزیر خارجہ کے اسرائیل کی بقا کے بارے میں بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کا زوال بھی قریب پہنچ گيا ہے اورمسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خیانت اورغداری ان کے زوال اور نابودی کا سبب بنےگی۔
بحرینی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا تھا کہ بحرین اسرائیل کے ساتھ صلح اور اسرائیلی کی بقا کا خواہاں ہے۔