دنیا

برطانوی سفیر کے امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشافات

شیعہ نیوز : امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر سر کِم ڈارک کی سرکاری ای میلز لیک ہوگئیں جس میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو نااہل، ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں برطانیہ کے سفیر سر کِم ڈارک کی ای میلز لیک ہوگئی ہیں جن میں صدر ٹرمپ کی طرز حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے اور حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔

ہونے والی لیک ای میلز میں برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں وائٹ ہاؤس کی مجموعی کارکردگی کو ناکارہ اور کئی اہم فیصلوں پر منقسم پایا۔

امریکی صدر کے دورہ برطانیہ سے قبل برطانوی سفیر نے اپنے ملک کے اعلیٰ حکام کو ای میلز میں مشورہ دیا تھا کہ صدر کے دماغ میں بات ڈالنے کے لیے آپ کو اپنے نکات کو سہل یہاں تک کہ دو ٹوک انداز میں پیش کرنا ہوگا جب کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی کے غیر مربوط اور خلفشار کا شکار ہونے کا تذکرہ بھی کیا تھا۔

برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا یہ کہنا کہ اس نے 10 منٹ قبل ایران پر حملے کا حکم منسوخ کردیا ۔

حقیقت کے خلاف ہے کیونکہ ٹرمپ کا امریکی ڈرون طیارے کی سرنگونی کے بدلے میں حملے کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا کیونکہ وہ اپنے انتخابی وعدوں میں کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکی فوج کو کسی دوسری جنگ میں نہیں دھکیلیں گے۔

برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی رفتار غیر منطقی ، ناکارہ اور ناقابل فہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button