دنیا

برطانیہ نے ایرانی تیل لے جانے والا جہاز قبضہ میں لے لیا

شیعہ نیوز : برطانیہ نے ایرانی گریس ون نامی تیل بردار بحری جہاز کو آبنائے جبرالٹر سے قبضہ میں لیا گیا ہے۔ برطانیہ کا موقف ہے کہ بحری جہاز شام کے لئے خام تیل لے جا رہا تھا جس پر یورپی یونین نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

جبرالٹر نامی جزیرہ سپین کے ساحل کے قریب واقع ہے جو برطانیہ کے زیر تسلط ہے۔ برطانوی حکومت کے اقدام پر ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کا اقدام غیر قانونی اور تباہ کن ہے۔ ادھر ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے امریکا کے کہنے پر ایرانی بحری جہاز کو سپین کی سمندری حدود سے قبضہ میں لیا، اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شام پر یورپی یونین نے دو ہزار گیارہ سے پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں، مگر یہ جہاز قبضہ میں لینے کا پہلا واقعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button