دنیا
برطانیہ نے روس پر مزید تجارتی پابندیاں عائد کردیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانیہ نے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کے خلاف مزید تجارتی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق برطانوی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے نوٹس میں کہا گیا کہ روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کی ایک نئی قسط متعارف کرائی ہے۔
برطانیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ‘برآمد کنندگان کے نوٹس’ میں نئے اقدامات درج کیے گئے ہیں، جن میں متعدد سامان، ٹیکنالوجی، جیٹ فیول، اسٹرلنگ یا یورپی یونین کے نوٹوں کی روس کے ساتھ برآمد پر پابندی شامل ہے۔
سرکاری اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لوہے اور اسٹیل کی درآمدات سے متعلق تکنیکی مدد، مالیاتی خدمات، فنڈز اور بروکرنگ سروسز کی فراہمی پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔