مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بغداد میں عوامی اجتماع امریکہ کی شکست کا مظہر ہے ، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

baghdad me awami ijtama america ki shikast ka mazhar ha: Ayatollah Khamenei

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی پہلی برسی کے موقع پر بغداد اور عراق کے بعض دیگرشہروں میں عوامی اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء کی تعظيم اور تکریم کرنے پر میں عراقی اور ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی 19 دی کے قیام کی مناسبت سے ہر سال قم کے عوام سے حضوری ملاقات کرتے تھے لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے ديگر ملاقات کی طرح یہ ملاقات بھی منعقد نہ ہوسکی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 19 دی کی مناسبت سے ٹی وی چینل پر براہ راست عوام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: قم کے عوام اور حوزہ علمیہ قم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے میں قم کے عوام کے نورانی چہروں کو مشاہدہ نہیں کرسکا ، بہر حال زندگی کا یہ بھی ایک پہلو ہے زندگی میں اس قسم کے نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ قم کے عوام کا قیام در حقیقت امریکہ کے خلاف پہلا انقلابی قیام تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملک بھر میں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی برسی کے موقع پر عوام نے ایک بار پھر روح کو تازہ کردیا اور شہداء کی تعظيم اور تکریم کرکے ان کی خدمات کو شاندار طریقہ سے خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح عراقی عوام نے بھی بغداد اور دیگر شہروں میں عظیم اجتماعات منعقد کرکے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور بغداد کا عظیم عوامی اجتماع در حقیقت امریکہ کی شکست اور ناکامی کا مظہر تھا۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے امریکہ کی موجودہ صورتحال کو امریکی تاریخ کی بدترین صورتحال قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ چاک ہوگیا ہے اور امریکی سیاہ فام شہریوں کے قتل عام سے امریکہ کے انسانی حقوق کا پردہ بھی فاش ہوگیا ہے۔ امریکہ میں ہر چند دنوں میں ایک امریکی سیاہ فام کو قتل کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی بعض لوگ امریکہ کو اپنا قبلہ سمجھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button