دنیا

بھارتی فوج نے اپنے ہی گاؤں پر گولہ مار دیا

بہار میں بھارتی فوج کا مارٹر گولہ فائرنگ رینج کے قریبی آبادی پر آ گرا اور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 دیہاتی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں انڈین آرمی کے فائرنگ رینج کے قریب واقع ایک گاؤں پر گولہ گرا۔ گولہ گرنے سے شدید نوعیت کا دھماکا ہوا جس سے دو مکانات تباہ ہوگئے۔

بھارتی فوج کا مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 9 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 خواتین سمیت 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ ابھی تک واضح نہیں کہ گولہ کیوں فائر ہوا اور اس کا اصل ہدف کیا تھا۔

بہار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ گاؤں سے دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ برس مارچ میں بھارتی فوج کا ایک میزائل پاکستانی حدود میں گرا تھا جسے بھارتی فوج نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی تھی کہ میزائل مینٹینینس کے دوران غلطی سے چل گیا تھا۔

بھارتی فوج کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام پر مودی سرکار نے پاکستان کے سخت احتجاج پر پانچ مہینے کی تحقیقات کے بعد انڈین ایئر فورس کے 3 افسران کو برطرف کردیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button