دنیا

تازہ ترین سروے رپورٹ؛ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے کافی پیچھے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پینسلوانیا اور ویسکانسین میں ہونے والے تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن 49 فیصد اور ٹرمپ 43 فیصد جبکہ ریاست ویسکانسین میں جو بائیڈن 48 فیصد اور ٹرمپ 42 فیصد مقبول ہیں۔ نومبرکے مہینے میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی بد عنوانیاں اور بد انتظامی ان کی محبوبیت میں کافی کمی کا سبب بنی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button