تکفیریت اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور کے بیانات کا بھرپور نوٹس لیا جائے، شبیر حسن میثمی
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے، ایسے حالات میں متنازعہ بل کی منظوری سے ایک اور نیا پنڈورا بکس کھولا جا رہا ہے، جو ملک میں امن و امان کے صورتحال کو ثبوتاژ کرنے سمیت عوام کو دست و گربیان کرنے کے مترادف ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام چکوال میں ضلعی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ متنازعہ ترمیمی بل تمام اسلامی مکاتب فکر کے خلاف ہے اور اس کی اگر بحث چھڑ گئی تو ایک اور نیا پنڈورا بکس کھل جائے، جو وطن عزیز میں امن و امان کی فضاء کو مکدر کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معیشت سمیت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔ ایسے میں کہیں نصاب تعلیم، کبھی عزاداری تو کبھی متنازعہ ترمیمی بل کے ذریعے شہری و مذہبی آزادیوں کو سلب کرنے اور مذہبی حلقوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہو رہی ہے، جو درست فعل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مکتب کو دیوار سے لگانے کی کوشش احمکانہ ہوگی، لہذا تمام مکاتب فکر کو چاہیئے کہ معاملہ کی نزاکت کے تحت جذباتیت کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ملک کو مشکل میں گرفتار ہونے سے بچائیں۔