مشرق وسطی

جبھۂ مقاومت غاصب صہیونی حکومت کے خلاف متحد ہے، نمائندۂ تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین

شیعہ نیوز: تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین کے رہنما ناصر ابو شریف نے قم المقدسہ میں منعقدہ شباب المقاومہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امت مسلمہ دشمنوں کے خلاف اپنے جوانوں کی مزاحمت و مقاومت پر انحصار کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت صرف نظامی میدان تک محدود نہیں ہے، بلکہ علمی اور سائنسی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی شعبہ جات میں نیز فعال ہے۔

ابوشریف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فاطمیون مقاومت کی اہم تنظیموں میں سے ایک ہے، مزید کہا کہ یہ جبھہ انقلابِ اسلامی کے ثمرات میں سے ہے اور روز بروز اس کی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ آج جبھۂ مقاومت بیت المقدس پر قابض صہیونی حکومت کے مقابلے میں متحد ہے اور آج حزب اللہ، عراق، یمن، فلسطین، سوریہ اور ایران مشترکہ محاذ پر غاصب صہیونیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کے فرمان کے مطابق، مزاحمتی تحریکوں کا اہم ہدف قدس شریف کی آزادی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے مزاحمتی تحریکیں متحد اور ہم آہنگ ہیں۔

ابوشریف نے شہید قدس شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جبھۂ مقاومت کے یہ عظیم جنرل کہتے تھے کہ امت مسلمہ سے روز قیامت جو سؤال ہوں گے ان میں سے ایک سؤال فلسطین اور قدس شریف کی آزادی کے بارے میں ہو گا، لہٰذا امت مسلمہ قبلۂ اول کی غاصب صہیونیوں کے قبضے سے آزادی کیلئے مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button