دنیاہفتہ کی اہم خبریں

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد دنیا کی صورتحال خطرناک ہو گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ایگنس کالا مارڈ نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف امریکہ کے دہشتگردانہ اقدام کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کس قدر بڑے اور تباہ کن بحران کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔ ایگنس کالامارڈ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ممالک اسٹریٹیجک لحاظ سے کسی روایتی جنگ سے الگ ہٹ کر کسی سینیئر فوجی عہدیدار کے خاتمے کا آپشن اختیار کریں اور اسے دہشتگردی کے حوالے سے آئندہ کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کریں لیکن دنیا کے لئے اس کا انجام ہلاکت خیز ہوگا۔

کالا مارڈ نے امن کے ایک جائز اور لازمی متبادل کی حیثیت سے جنگ کو معمول بنانے کے تباہ کن رویے کا مقابلہ کرنے پر زور دیا ۔

امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے تین جنوری کو ایک حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب ان کے آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button