مشرق وسطی

جنگ بندی پر عمل درآمد میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، یمنی حکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ جارح ممالک ہر اس اقدام کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں جو فائر بندی پر منتج ہو سکتا ہے۔ اور یہ کہ جنگ بندی پر عمل درآمد میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ایک بیان میں عید الفطرکی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آٹھویں سال میں بھی سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کا محاصرہ جاری رکھے جانے کی شدید مذمت کی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی اتحاد نے ایسے مجرمانہ اقدامات انجام دیئے ہیں جن سے یمن کو جانی و مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں اخراجات بڑھنے کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ مہدی المشاط نے کہا کہ جارحیت بند اور حقوق کی بحالی اور اسی طرح یمن کا محاصرہ ختم کرانے نیز یمن کی آزادی کے تحفظ کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔

انھوں نے یمن کے تیل اور گیس کے ذرائع‏ پر سعودی اتحاد کا قبضہ ہونے اور تیل و گیس کی لوٹ مار کئے جانے کا بھی دعوی کیا۔ مہدی المشاط نے غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں پر مبارک باد پیش کی اور تاکید کی کہ صرف جہاد و استقامت سے ہی فلسطین کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے کی بھی مذمت کی اور امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button