پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے وفد کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جاری کوششوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید منظم اور مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

شیعہ نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے وفد نے خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کی جانب سے ایک اہم خط سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر معروف علماء کرام، علامہ اصغر شہیدی اور علامہ عقیل موسیٰ بھی موجود تھے۔ خط میں شیعہ لاپتہ افراد کے مسائل اور ان کی بازیابی کے حوالے سے علما سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اہلبیت اطہارؑ کی قبروں کی تعمیر کرا دیں تو حج سے زیادہ مالی فائدہ ہوگا، علامہ ریاض نجفی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جاری کوششوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید منظم اور مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ، آخری شیعہ لاپتہ جوان کی بازیابی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button