دنیا

حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرو،امریکہ کا یورپ سے مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکہ کے وزیر خارجہ مایک پومپئو نے آج اتوار کے روز کہا کہ امریکہ یورپی ممالک سے درخواست کرتا ہے کہ وہ لبنان کی حزب اللہ کو ایک دہشتگرد گروہ کے طور پر معرفی کرے اور اس کے فوجی اور سیاسی شاخ کیلئے کسی بھی قسم کی فرق کا قائل نہ ہوں۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ لبنان کی حزب اللہ نے یورپ میں مالی ذرائع پیدا کرنے، فوجی ٹیکنالوجی حاصل کرنے اور دہشتگردانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو امریکہ کی وزارت خزانہ نے لبنان کے دو سابق وزیروں پر حزب اللہ کے ساتھ روابط کا بہانہ بنا کر ان پر پابندیاں عائد کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button