اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حسن الہیاری ، ناصبی کلمہ ٹی وی اور ابن ملجم کا دفاع

حسن الہیاری پہلے، فارسی زبان میں برطانوی تشیع کو پھیلا رہا تھا۔ لیکن جب ایرانیوں پر اس کا اثر نہیں ہوا تو اس وقت اردو زبان سیکھ کر اس نے پاکستان میں اپنا کام شروع کیا ہے۔

شیعہ نیوز: اس وقت تشیع اور تسنن کے نام پر برطانیہ اور امریکا کے جاسوس مشغول ہیں۔
تشیع کے نام صادق شیرازی گروپ مشہور ہے، اس وقت پاکستان کے لئے حسن الہیاری کے نام سے ایک شخص کو لانچ کیا گیا ہے۔
حسن الہیاری پہلے، فارسی زبان میں برطانوی تشیع کو پھیلا رہا تھا۔ لیکن جب ایرانیوں پر اس کا اثر نہیں ہوا تو اس وقت اردو زبان سیکھ کر اس نے پاکستان میں اپنا کام شروع کیا ہے۔
ایران کی نسبت پاکستان میں وہ موثر ہوا ہے۔
ایران میں ناکامی کی ایک وجہ ایرانیوں کا فکری شعور کی بالاتری ہے۔ کیونکہ ایرانی تشیع فرقہ وارانہ فضا سے کافی اگے نکل گیا ہے۔
لیکن پاکستانی تشیع میں یہ شخص مقبول ہوگیا ہے۔
الہیاری اور ایم آئی سکس شیعہ کے بڑے اہداف اور فعالیت۔
1۔ شیعہ اور سنی وحدت کے خلاف کام کرنا کہ شیعہ سنی کے ساتھ اتحاد نہ کرے۔
2۔ تفرقہ بڑھانا
3۔ شیعہ کی ذہن سازی کرنا، اہل سنت کے خلاف نفرت بڑھانا
4۔ اہل سنت کے مقدسات کی توہین کرنا۔ تاکہ اہل سنت تشیع سے نفرت شروع کرے
5۔ تشیع کو اخباریت کی طرف لے کر جانا۔ مرجعیت کا خاتمہ کرنا اور تشیع کو مرکزیت سے دور کرنا
کیونکہ اخباریت کا لازمہ تشیع کا عملا سیکولر بننا ہے۔
6۔ ولایت فقیہ سے دور کرنا۔
7۔ لہذا تشیع کے برجستہ مراجع کی توہین کرنا، ان پر ناروا الزام لگانا وغیرہ۔ رہبر معظم کی توہین کرنا وغیرہ

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین کا پہلا خطاب ،یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش

یہ وہ کلی اہداف اور فعالیت ہیں جن کے محور میں الہیاری اپنی فعالیت انجام دے رہا ہے۔

🔴اہل سنت کے اندر سی ائی اے کے جاسوس اور نوکر سنی بن کر فعالیت انجام دے رہے ہیں۔
اس میں سرفہرست کلمہ ٹی وی ہے۔ جو بالکل الہیاری کے برعکس انہی محور میں کام کررہا ہے۔
1۔ تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی۔
2۔ تشیع کے مقدسات کی توہین۔
3۔ اہل سنت کو محبت اہل بیت ع سے نکال کر ناصبیت میں تبدیل کرنا۔
4۔ بنی امیہ کی ترویج۔
5۔ یزید کو صحابی و جنتی ثابت کرنا۔ تاکہ تشیع و تسنن میں کوئی بھی نکتہ اشتراک نہ رہے
6۔ اہل تشیع کی تکفیر۔
7۔ حضرت زہرا س کو معاذاللہ خطاکار ثابت کرنے کی کوشش
8۔ امام علی علیہ السلام کو معاذاللہ باطل قرار دینا۔
9۔ تمام فتنوں کی جڑ معاذاللہ امام علی علیہ السلام قرار دینا۔
10۔ حسنین علیہم السلام کی توہین اور باطل قرار دینا
11۔ اہلبیت سلام اللہ علیہم کے دشمنوں کی شان بڑھا کر پیش کرنا
12۔ مخصوصا ابن ملجم کو صحابی اور جنتی قرار دینا اور اس کو مجتہد قرار دینا اور اس نے جو قتل کیا ہے اسے اجتہادی خطا قرار دینا۔
12۔ وحدت کو تشیع کی چال قرار دینا

درحقیقت سی ائی اے، کی مرکزی کوشش، اہل سنت کو ناصبیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

🟥تاکہ تشیع اور تسنن میں کوئی بھی اشتراک کا نقطہ نہ رہے۔
یہ لوگ آپس میں وحدت کے بجائے جنگ کرتے رہے۔ خون خرابہ ہوں۔

🟥تشیع و تسنن دونوں اپنی بقاء کیلئے ان دو فتنوں سے خود کو اپنی نسلوں کو محفوظ کرے۔
کیونکہ اس وقت یہ دونوں طبقہ اس وقت تشیع اور تسنن کے نام پر سامنے آیا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button