حسن نصر اللہ کی تشویشناک حالت سے متعلق خبریں افواہوں کے سوا کچھ نہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ کے ایک باخبر ذریعے نے صہیونی اور عرب میڈیا کی طرف سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی جسمانی حالت کے بارے میں افواہوں کی تردید کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے ایک باخبر ذریعے نے اتوار کی شب بتایا ہے سید حسن نصر اللہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔
مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ فلو اور ان کی آواز میں بعض مسائل کی وجہ سے ان کے لیے تقریر کرنا ممکن نہیں تھا، اس لیے جمعہ کی شام حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی تقریر کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس باخبر ذریعے کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منگل کو آئی آر جی سی کی قدس فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔
سید حسن نصر اللہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق 18:00 بجے (تہران کے وقت کے مطابق 19:30) بیروت میں خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صہیونی اور عرب میڈیا نے سید حسن نصر اللہ کی تشویشناک حالت اور خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ہونے کے بارے میں بے بنیاد خبریں شائع کی تھیں۔