مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حماس کا سخت انتباہ: "غزہ پر جنگ مسلط کی تو یرغمالیوں کے تابوت واپس جائیں گے”

شیعہ نیوز: صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی خبروں کے بعد حماس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگرغزہ پر دوبارہ جنگ تھوپی گئی تو اس کے نتائج صہیونی حکومت کے لیے سنگین ہوں گے۔ القسام بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی صورت میں یرغمالی تابوتوں میں واپس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا ایران کے خلاف حد اکثر دباؤ کی پالیسی پر ایک بار پھر زور

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب القسام بریگیڈ نے چار صہیونیوں کی لاشوں کی تحویل کے موقع پر ایک بیان جاری کیا۔ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ان یرغمالیوں کے اجساد صہیونی حکومت کو حوالے کیے جانے ہیں، جن کی تصدیق اسرائیلی حکام نے کی ہے۔ یہ اجساد جنوبی غزہ کے بنی سہیلہ علاقے میں منتقل کیے جائیں گے۔

صہیونی میڈیا نے اس موقع پر موجود پوسٹرز اور القسام بریگیڈ کی تیاریوں کی تصاویر پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جبکہ دنیا بھر میں میڈیا اور حریت پسند حلقوں میں اس پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

حماس کے اس دوٹوک انتباہ نے خطے میں تناؤ کی فضا کو مزید بڑھا دیا ہے اور صہیونی حکومت کے لیے ایک واضح پیغام بھیجا ہےغزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کے نتائج سنگین اور ناقابل برداشت ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button