مشرق وسطی

حماس کا منامہ کانفرنس کے بائیکاٹ پر لبنانی قیادت کا شکریہ

شیعہ نیوز : حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور صدی کی ڈیل کے امریکی منصوبے کو مسترد کرنے اور منامہ کانفرنس کے بائیکاٹ پر لبنانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے قضیہ فلسطین کوختم کرنے کی امریکی ۔ صیہونی سازشی منصوبے صدی کی ڈیل اور اس حوالے سے بحرین میں ہونے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ پرلبنانی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور بیروت کے جرأت مندانہ مؤقف کو سراہا۔

لبنان میں حماس کے مندوب احمد عبدالھادی نے ایک بیان میں بتایا کہ صدی کی ڈیل اور منامہ کانفرنس فلسطینی قوم کے حقوق میں افراط وتفریط کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہیں۔ اس حوالے سے اسماعیل ھنیہ نے لبنانی مؤقف کو سراہا اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

لبنان میں حماس کے مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطین ۔ لبنان مذاکرات کی بحالی کے لیے مثبت کوششیں جاری ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے انسانی،سماجی اور اقتصادی حقوق کے لیے بات چیت کا جلد آغاز کرے گی۔

خیال رہے کہ 25 اور 26 جون کو منامہ میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں بعض عرب ممالک نے شرکت کی تھی تاہم لبنان نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button