حکومت اور انتظامیہ نے عزاداروں کے مسائل حل نہیں کئے، جعفر یہ الائنس
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )جعفر یہ الائنس پاکستان کا ہنگامی اجلاس بارگاہ حسینی میں منعقد ہوا جس میں تمام شیعہ تنظیموں کے نمائند گان ،اسکاوٹس ،جلوس پر مٹ ہو لڈرز اور امام بار گاہوں کے ٹرسٹی حضرات نے شر کت کی اس موقع پر جعفر یہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی کا کہناتھاکہ محرم الحرام کی آمد ہوچکی ہے لیکن وفاقی و سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ عزاداروں کے مسائل حل کرنے سے قاصر نظر آتی ہے شہر کراچی میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے لیکن امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس عزاء کے راستوں پر بارش ،گٹر کا گندا پانی اور غلاظت نے عزاداروں کے لئے شدید مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کئے گئے اور محرم آتے ہی تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے حکومت کا یہ رویہ ملت تشیع کے ساتھ نا انصافی ہے جس کو ہر گزبر داشت نہیں کیا جائے گا اگر ہمارے مسائل حل نہیں کئے گے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔ علامہ حسین مسعودی کامزید کہنا تھا محرم تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے جو ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے کر بلا حق و باط