پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت نے آئی ایم ایف کی خاطر عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کردی، علامہ باقر زیدی

شیعت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے مہنگائی کی نئی لہر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قرار دیا اور کہا ہے کہ حکومت عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔

مہنگائی کے خلاف جاریبیان میں انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کا براہ راست اثر صرف غریبوں پر ہی نہیں پڑ رہا بلکہ اس سے ملکی معیشت بھی تباہی کے دہانے پرآکھڑی ہوئی ہے، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اور بجلی کی قیمت کو قلیل مدت میں اضافہ کردیا جائے، جبکہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قیمتوں میں اضافے کا تہیہ کر چکی ہے، ایسے اقدامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، ان اقدامات سے حکومت کو عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام کو معاشی دہشت گردی کا شکار کردیا ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے بنایا گیا اور منظور کیا گیا بجٹ حکومت کو صرف پڑھنے کے لئے ملا ہے ورنہ ان کے بس میں کچھ تھا اور نہ اب ہے، ابھی تو آئی ایم ایف کے بورڈ نے قرضوں کی منظوری دینی ہے پھر کیا شرائط لاگو کی جائیں گی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ماہرین معاشیات کی طرف سے پیش کئے گئے غیر جانبدارانہ تجزیے کوئی اچھی خبر نہیں دے رہے، قوم کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے اور حکومتی نااہل نمائندوں نے عوام کو مزید مقروض کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button