اہم پاکستانی خبریں

حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث دہشتگرد پھر سے سر اُٹھا رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز:سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنی غفلت کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو ضائع کر رہی ہے۔ سوات میں طلبہ وین پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں۔ طلبہ وین پر حملہ کرنیوالے انسان نہیں وحشی درندے ہیں۔ وزیر داخلہ قوم کو بتلائیں ٹی ٹی پی سے کن شرائط پر مذاکرات کیے۔ رانا ثناء اللہ دہشتگردوں کے سامنے بھیگی بلی اور قوم کے سامنے شیر بننے کی کوشش میں ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث دہشتگرد پھر سے سر اُٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مظہر الاسلام میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ بزدل دہشتگردوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ مسلمانوں کا قتل عام کرنا فساد فی الارض ہے۔ اسلام میں معصوم لوگوں کا قتل ناحق کرنیوالے جہنمی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے بغیر حالات سازگار نہیں ہوسکتے۔ ایوانوں میں بیٹھنے والے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button