اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خانہ فرہنگ کراچی کے زیراہتمام پاکستانی خواتین کے نمائندہ وفد کا دورہ ایران

ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک اور عوامی تحریکوں کی اہمیت، خانم حیدری نے اسلام میں خواتین کے مقام اور استاد غلام رضا جلالی نے تمدن نوین اسلامی کے عنوان سے گفتگو کی۔

شیعہ نیوز: پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنی والی خواتین کے لئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیراہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلیمی و ثقافتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی خواتین کا گروپ مشہد المقدس پہنچا تو خانم زییب رستگار نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مکتب نرجس مشہد میں ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک اور عوامی تحریکوں کی اہمیت، خانم حیدری نے اسلام میں خواتین کے مقام اور استاد غلام رضا جلالی نے تمدن نوین اسلامی کے عنوان سے گفتگو کی۔

گروپ میں شامل خواتین سے خانہ فرہنگ مشہد کے مسئول آقای باقری اور حرم امام رضا علیہ السلام میں امور زائرین کے مدیر آقای محمد علی ذوالفقاری نے بھی خطاب کیا۔ گروپ میں شامل خواتین زیارت امام رضا علیہ السلام سے مشرف ہوئیں۔ مقدس سفر کے اختتام پر گروپ میں شامل خواتین نے اس تعلیمی اور ثقافتی دورے کو خواتین اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے خانہ فرہنگ کراچی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button