خلیج عدن میں امریکی جنگی جہاز پر یمن کے دو میزائل حملے
میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے
شیعہ نیوز: یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی فوجی جہاز پر دو بلیسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
فوکس نیوز نے کہا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق یمنی فوج نے خلیج عدن میں تعیینات امریکی فوج کی جنگی جہاز پر دو بلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے اور خلیج عدن میں گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : جدہ میں فلسطین کے موضوع پر اسلامی ملکوں کے ابلاغیاتی اداروں کی یونین کا اجلاس
امریکی چینل کے مطابق امریکی فوج نے تیل بردار جہاز کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی جس کے بعد یہ میزائل حملے ہوئے۔
امریکی حکام کے مطابق پینٹاگون اس حملے کو یمن کی جانب سے امریکی مفادات کے لئے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔
فوکس نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس میسن خلیج عدن میں تیل بردار کشتی کو یمنیوں سے بچانے کی کوشش کررہی تھی جس کے بعد دو میزائل فائر کئے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے برطانوی بحریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ روز انصاراللہ اسرائیلی تاجر کی زیرملکیت کشتی سینٹرل پارک کو بحیرہ احمر میں تحویل میں لے لیا جس پر 22 افراد سوار تھے۔