داعش کا ابراہیم ابن مالک اشتر ؒ کے مزار پر حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )عراق میں بدترین شکست کے بعد مختلف مقامات پر چھپےہوئے سعودی، اماراتی اور اسرائیلی فنڈڈ داعشی دہشتگردوں نے ابراہیم ابن مالک اشتر ؒ کے مزار پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عراق میں روپوش سعودی، اماراتی، اسرائیلی و امریکی فنڈڈ داعشی دہشتگردوں نے گزشتہ شب تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابراہیم بن مالک اشتر ؒ کے مزار پر حملہ کردیا۔مزار کا دفاع کرتے ہوئے عراقی پولیس کے تین اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے دو جوان شہید ہو گئے، اسکے علاوہ سات عراقی شہری زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ ابراہیم ابن مالک اشتر ؒ امام علی علیہ السلام کے خاص صحابی جناب مالک اشتر ؒ کے فرزند ہیں اور آپ نے واقعہ کربلا کے بعد حضرت مختار ثقفی ؒ کے ساتھ مل کر قاتلان امام حسینؑ کو چن چن کر قتل کیا تھا۔ ابراہیم ابن مالک اشتر ؒ کا مزار بغداد کے شمال میں الدجیل علاقے میں واقع ہے۔