مشرق وسطی

دشمن کی طرف سے نئی حماقت کی صورت میں ایران کا جواب حیران کن ہوگا، جنرل فدوی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ جنرل فدوی نے کہا ہے کہ دشمن کی ہر مہم جوئی کا بھرپور اور غیر متوقع جواب دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کے تمام اقدامات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ اگر دشمن نے کوئی نئی مہم جوئی یا حماقت کی، تو اسے ایران کی طرف سے ایک حیران کن اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 12 روزہ جنگ میں 80 صہیونی ڈرون مار گرائے، 32 کے ڈھانچے ہمارے قبضے میں ہیں، محسن رضائی

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام سے ہی دشمنان اسلام، ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے ہیں، لیکن اب تک اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے اور آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔

جنرل فدوی نے زور دے کر کہا کہ اسلام اور حق کا محاذ خدا کے فضل سے کامیاب و کامران رہے گا اور دشمن کبھی بھی اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کی ساری کوششیں، فتنہ انگیزی اور رکاوٹیں اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم اور استقلال کو متزلزل کرنے میں ناکام رہیں اور رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button