دمبالو میں تکفیریوں اور پولیس کی تمام تر کوششوں اور رکاوٹوں کے باوجود عاشورا جلوس برآمد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دمبالو کے یزیدی ایس ایچ او خالد جروار اور وہابی دہشت گردوں کو بدترین شکست ضلع بدین تحصیل دمبالو کے پابرہنہ عاشقان سید الشہداء امام حسین ع نے تمام تر رکاوٹوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے لبیک یا حسین کی فلک شگاف صداؤں میں جلوس عاشورا برآمد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل دمبالو میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سرپرست اعلی ایس ایچ او خالد جروار کی تمام تر کوششوں اور جلوس کے روٹ کی مکمل ناکہ بندی اور گھیراؤ کے باوجودمومنین کی استقامت کے نتیجے میں مرکزی جلوس عاشورہ اپنی مقررہ وقت اور مقام سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی اور دیگر معززین کی قیادت میں بھرپور شان وشوکت کے ساتھ برآمد ہوا ۔
جلوس عزا میں عزاداران حسینی ع نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں شبیہ علم حضرت عباس ع تھام رکھے تھےاور لبیک یا حسین ع اور نعرہ حیدری کی فلک شگاف صدائیں بلند کررہے تھے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔جلوس اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر پر امن انداز میں اختتام پزیر ہوا۔
واضح رہے کہ اس جلوس کو روکنے کے لیئے سعودی نواز وہابی دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ اور ان کا سہولت کار مقامی ائس ایش او خالد جروار ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے اور بانیان جلوس پر دباؤ ڈالتے رہے کہ یا تو جلوس ملتوی کردیا جائے یا پھر رات کی تاریکی میں برآ مد کیا جائےچونکہ کالعدم سپاہ صحابہ نے جلوس میں رکاوٹ ڈالنے لیکئے اسی وقت اور اسی جگہ پر کانفرنس کا اعلان کیا ہوا تھا۔
مقامی مومنین تو ایک طرف وہان کی مومنات نے بھی تہیہ کررکھا تھا کہ کسی صورت جلوس عاشورا سے دستبردار نہیں ہوں گے، دمبالو کے مومنین اور ایم ڈبلیوایم کی مقامی اور صوبائی قیادت نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مولا و آقا امام حسین ع سے اپنے عشق کا ثبوت دیا اور تمام تر سازشوں کے باوجود جلوس عاشورا برآمد کرکے دکھایا۔