پاکستانی شیعہ خبریں

دور عصر کی یزیدیت سے نبردآزما ہونے کیلئے فکرِ حسینیؑ کو شعار بنانا ہوگا، علامہ صادق جعفری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کہا ہے کہ دور عصر کی یزیدیت سے نبرد آزما ہونے کیلئے فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگا، امام عالی مقام نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی شکل مجروح کرنے والوں کے ساتھ جس شجاعت سے مقابلہ کیا، آج اسی کی ضرورت ہے، امت مسلمہ کے انتشار کا واحد حل در اہلبیت علیہم السلام سے تمسک میں ہے۔ ولادت ہائے باسعادت حضرت امام حسینؑ و حضرت عباسؑ علمدار کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں علامہ صادق جعفری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے چودہ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی، جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند ناپسند میں ڈھال رہے تھے۔

علامہ صادق جعفری نے کا کہ آج بھی بیشتر تکفیری گروہ یزیدی فکر کو پروان چڑھانے کے در پے ہیں، یہ لوگ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، شیعہ سنی وحدت نے انہیں ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام مولا حسینؑ نے دین اسلام کی بقا کیلئے سب کچھ قربان کرکے یہ درس دیا ہے کہ دین اسلام ہر شے سے مقدم ہے۔ انہوں نے کہا خداوند عالم ہم سب کو سیرت حسینیؑ کے حقیقی معنوں میں پیروکار بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button