Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
روس: ایٹمی آبدوزوں اور جنگی بحری جہازوں کی رونمائی - شیعہ نیوز پاکستان
دنیا

روس: ایٹمی آبدوزوں اور جنگی بحری جہازوں کی رونمائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسی صدر ولادیمیر پوتین کی آنلائن شرکت سے روس کی دو آبدوزوں اور کئی بحری جنگی جہازوں کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

ینگ جرنسلٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق روس کی نوو اوگاریو بندرگاہ پر منعقدہ اس تقریب کے موقع پر دو ایٹمی آبدوزوں اور تین جنگی بحری جہازوں کو روسی بحریہ میں شامل کیا گیا۔

روسی صدر نے اس تقریب سے اپنے آنلائن خطاب میں روس کی دفاعی توانائی مزید مصبوط بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کی کہ روس کی مسلح افواج کو ہر قسم کے خطرے کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ مضبوط و مستحکم کیا جا ئے گا۔

روس کی جانب سے بحریہ میں ایٹمی آبدوزوں اور بحری جنگی جہازوں کو شامل کئے جانے کا یہ اقدام ایسی حالت میں عمل میں لایا گیا ہے کہ یوکرین کی جنگ جاری ہے اور روس کے اس اقدام سے اس کی بحری طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثنا روس اور بیلا روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بیلاروس میں دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے ان فوجی مشقوں کا مقصد جنگی امور میں ہم آہنگی پیدا کرنا قرار دیا۔

اس سےقبل قصر کریملین کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ بیلا روس کو روس کی مکمل فوجی حمایت حاصل ہے اور مینسک پر کسی بھی طرح کے حملے کو ماسکو پر حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button