دنیا

سات یورپی ممالک کی ایران کے ساتھ مشترکہ جوہری معاہدے کی حمایت

شیعہ نیوز : بیلجیئم میں سات یورپی ممالک نے ایک بیان میں ایران کے ساتھ مشترکہ جوہری معاہدے کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیلجئم کی وزارت خارجہ کی سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیلجئم کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 یورپی ممالک نے مشترکہ جوہری معاہدے کو بچانے اور باقی رکھنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل نے بھی اس معاہدے کو منظور کیا ہے اور یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام کے سلسلے میں اہم ہے لہٰذا اس معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے اس پر عمل ضروری ہے۔

آسٹریا، بیلجیئم ، فن لینڈ، ہالینڈ ، اسلونیہ، اسپین اور سویڈن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر تاکید کی ہے۔

یورپ کے سات ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button