سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے
سینیٹ کےان الیکشن میں سب سے دلچسپ اور حیران کن بات جودیکھنے میں آئی وہ یہ کہ کامیاب ہونے والےایک سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری جو کہ خود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین ہیں،انہیں سنی اتحاد کونسل نے سینیٹر نامزد کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ان کی حمایت کی ، یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ اور قومی اتحاد و وحدت کی بہترین مثال ہے۔
شیعہ نیوز: پنجاب سے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ،کل سات نشستوں پر 12 امیدواروں کے کاغذات داخل تھے، 5 امیدواروں کے کاغذات واپسی لےلیئے جانے کے بعد سات نشستوں پر 7 ہی امیدوار باقی رہ جانے کے سبب تمام کے تمام بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے پانچ اور تحریک انصاف کے دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب ن لیگ کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب ہوگئے۔
مجلس وحدت مسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس اور حامد خان ایڈوکیٹ کامیاب جنرل نشستوں پر تحریک انصاف کے ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس اور عمر چیمہ جبکہ ن لیگ کے مصدق ملک نے کاغذ واپس لے لیے،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگ کے مصطفی رمدے نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
یہ بھی پڑھیں:سلامتی کونسل کی قرارداد صیہونی حکومت کے الگ تھلگ ہوجانے کی عکاسی کرتی ہے، اسماعیل ہنیہ
ٹیکنو کریٹ، اقلیت اور خواتین نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔ن لیگ کے محمد اورنگزیب، مصدق ملک جبکہ سنی اتحاد کونسل کی ڈاکٹر یاسمین راشد میدان میںخواتین کی نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید، پیپلز پارٹی کے فائزہ ملک جبکہ ن لیگ کی بشریٰ بٹ اور انوشے رحمٰن میدان میں اقلیتی نشست کے لیئے ن لیگ کے طاہر خلیل سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق میدان میںموجود ہیں۔
سینیٹ کے ان الیکشن میں سب سے دلچسپ اور حیران کن بات جودیکھنے میں آئی وہ یہ کہ کامیاب ہونے والے ایک سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری جو کہ خود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین ہیں،انہیں سنی اتحاد کونسل نے سینیٹر نامزد کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ان کی حمایت کی ، یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ اور قومی اتحاد و وحدت کی بہترین مثال ہے۔