پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سربراہ ہدیہ الھادی و گدی نشین دربار میاں میرپیرسید ہارون گیلانی کی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین سے ملاقات

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔آخر میں معزز مہمانوں کو قرآن مجید کے نسخے تحفے میں پیش کیے ۔

شیعہ نیوز : ہدیہ الھادی کے سربراہ، دربار میاں میر کے گدی نشین جناب پیر سید ہارون گیلانی کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد۔ مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی رہنما برادر اقرار ملک حسین ،برادر آصف رضا ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ ہزار گنجی بازار کوئٹہ ، 6 برس بعد بھی شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ ریاست پاکستان سے انصاف کے منتظر

اس موقع پردو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وحدت اسلامی کے ذریعے ہی وطن عزیز میں عالمی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ،فلسطین کی آزادی میں مسلم حکمران رکاوٹ ہیں ،پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی حمایت میں ہر عنوان سے فعالیت کرے ۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔آخر میں معزز مہمانوں کو قرآن مجید کے نسخے تحفے میں پیش کیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button